ٹریفک اپ ڈیٹ
لاہور میں ٹریفک جام

(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں اسوقت تعلیمی اداروں میں جانے کا وقت ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہے ۔ لاہور میں بیدیاں روڈ پرا واقع نواز شریف انٹر چینج پر ٹریفک بلاک ہے ، فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاون کچہری اور ماڈل ٹاون پارک کے علاقہ میں اسوقت شدید ٹریفک بلاک ہے۔ رائے ونڈ روڈ پر بھببھتیاں چوک، قزلباش چوک میں ٹریفک جام ہے ۔
بند روڈ پر دو جگہ جبکہ بابو صابو ٹول پلازہ کی طرف جانے والا راستہ بھی اسوقت بلاک ہے ، اسلامیہ سول لائنز کالج کے سامنے ٹریفک بری طرح بلاک ہے۔ مال روڈ پر واقع ٹورازم آفس اور ہوٹل ون دی مال کے سامنے ٹریفک بلاک ہے ، مال روڈ ہی پر المحرا آرٹ سینٹر پر ٹریفک بلاک ہے، چیرنگ کراس کے علاقہ مین بھی ٹریفک کا شدید دباو ہے ۔ ریگل چوک ، اپر مال اور جامع مسجد شاہدرہ کے علاقوں میں ٹریفک جام ہے۔