ٹریفک اپ ڈیٹ

لاہور میں 5 روز بعد اورنج ٹرین اور میٹرو بس آپریشن بحال

(مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی تنظیم کے دھرنے کے بعد آج پانچویں روز بالاخر لاہور شہر میں میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے ۔

نقص امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں اورنج ٹرین مکمل طور پر جبکہ میٹرو بس جزوی طور پر کئی روز بند رہیں۔ اورنج ٹرین علی ٹاوں نزد ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈیرہ گجراں تک چلائی جا رہی ہے تاہم مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کی وجہ سے اسکے کچھ سٹیشن متاثر ہوئے جنہیں مرمت کیا جا رہا ہے اور ان سٹیشنز کو آمد و رفت کے لئے فی الوقت بند رکھا گیا ہے۔

شاہدرہ سٹیشن، نیازی سٹیشن، ٹمبر سٹیشن کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب میڑو بس ان سٹیشنز پر بھی نہیں رکتی ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹیشنز کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شہر میں سپیڈو بس کے تمام روٹس کو مکمل طور پر آپریشنز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button