ریاست اور سیاست

لوہا گرم ہے اب چوٹ لگاؤ! ن لیگ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے،شازیہ مری

( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو مشورہ دیا ہے کہ اس وقت بلکل ٹھیک وقت ہے اگر ن لیگ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہے تو پہلے صوبہ سے اور پھر مرکز سے تحریک انصاف کو گھر بھیج کر ان ہاوس تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات  پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اسلام آباد میں کہی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ "عمران خان سے نجات کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی چاہیے، اپوزیشن لیڈر (شہباز شریف) کو فوری طور پر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے”

پیپلز پارٹی کی رہنما نے حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ کار وضح کرتے ہوئے مزید کہا کہ شازیہ مری نے کہا کہ پہلے عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا آسان ہوگا۔

حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے عمران خان کے قتدار کو مزید طول دینے کو عوام کے ساتھ غداری قرار دیا ۔

انکا کہنا تھا کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہے جس نے عوام کو شدید کرب اور تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے کیونکہ آٹا، چاول، گھی، دالیں اور یہاں تک کہ سبزیوں جیسی ضروری اشیا غریبوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کو آہستہ آہستہ خط غربت سے نیچے دھکیلا جا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتیں 20 اکتوبر سے اپنے الگ الگ پلیٹ فارمز سے مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مہم کا اغاز کر چکی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف شہروں میںریلیوں ، جلسوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button