گلی اور محلہ
لیگی رہنما خواجہ سلیمان رفیق کی چیئرمین یونین کونسل 150طارق اعوان کے گھر آمد

( رضا ہاشمی ) ن لیگی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلیمان رفیق نے آج اپنے حلقہ پی پی 157 کا دورہ کیا ۔ سابق ہیلتھ منسٹر حال ہی میں بحال ہونے والے چیرمین یونین کونسل 150 ملک طارق اعوان کے گھر بھی آئے اور انہیں عہدے پر بحالی کے بعد اپنے منصب کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی ۔ اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے فوکل پرسن برائے لیسکو بلال اعوان بھی موجود تھے ۔