بریکنگ
مذہبی تنظیم کا لانگ مارچ،صورتحال کشیدہ ہو گئی
کالعدم تنظیم تحریک لبیک کالانگ مارچ ابھی لاہور ہی میں ہے ، جلوس ایم اے او کالج اور داتا دربار کے درمیان پہنچا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین کی طرف سے پولیس اور رینجرز پر جوابی پتھراو بھی کیا جا رہا ہے۔ صورت صورتحال کشیدہ ہے کوریج کرنے والے میڈیا کارکنان بھی زخمی ہوئے ہیں۔