ریاست اور سیاست

مریم نواز کو سالگرہ مبارک، ن لیگی رہنما زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ چکی ہیں؟

مسلم لیگ ن کی رہنما اور ن لیگ کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج 48 برس کی ہو گئی ہیں۔ مریم نواز ن لیگ کی سب سے پر کشش شخصیت ہیں جنہوں نے کچھ ہی سال میں اپنا مقام قومی سطح کے صف اول کے سیاستدانوں میں شامل کر لیا ہے۔

بے باک سیاسی بیانات مریم نواز کی پہچان

Maryam Nawaz and Nawaz Sharif
مریم صاحبہ اپنے والد محمد نواز شریف کے ہمراہ

مریم نواز کے لب و لہجے کی کاٹ اور انکے بے باک سیاسی بیانات کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد انکی مداح ہے اور انہیں اپنا لیڈر مانتی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن میں اسوقت محمد نواز شریف کے بعد کوئی اپنا نام بنا پایا ہے تو وہ مریم نواز شریف ہی ہیں۔

مریم حالات حاضرہ سے خوب با خبر رہتی ہیں اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں جب وہ اپنی سیاسی بصیرت اور پارٹی نظریہ کے مطابق ردعمل نہ دیں ۔

مسلم لیگ ن کا روشن چہرہ

Kulsoom Nawaz
بیگم کلثوم نواز مشرف مارشل لا کے دوران متجرک ہوئیں

مریم مسلم لیگ ن کا روشن چہرہ بھی تصور کی جاتی ہیں کیونکہ اس سے قبل یہ جماعت مردوں ہی کی جماعت کہلاتی تھی ۔ یہاں تک کہ انکی والدہ کلثوم نواز جنہوں نے پرویز مشرف کے مارشل لا کے بعد انتہائی کٹھن حالات میں پارٹی کو سنبھالا عام دنوں میں عملی سیاست سے کنارہ کش رہتی تھیں۔ مریم کے متحرک کے ہونے کے بعد پارٹی میں بہت سے اہم عہدے خؤاتین کے حصہ آئے ہیں۔

جدت پسندی

مریم نواز نے ن لیگ کو میں جو ایک قدامت پسند اور روایتی سیاسی جماعت کا امیج رکھتی تھی جدت پسند پارٹی میں ڈھال دیا ہے ۔ انکی سوشل میڈیا پر دبنگ موجودگی ہو یا ٹوئٹس کی شکل میں سیاسی مخالفین پر گولہ باری، جدید دور کے ہر تقاضے کو وہ پارٹی کی مقبولیت براقرار رکھنے اور عوام سے رابطوں کے لئے بھرپور انداز میں استعمال کرتی ہیں۔

لباس، انداز ، نشست و برخاست

Maryam Nawaz
مریم نواز کا اپنے والد کا سا انداز

مریم نواز کا اوڑھنے، پہننے اور موقع کی مناسبت سے لباس زیب تن کرنے کا ہنر بھی باکمال ہے۔ علاقائی انتخابی مہم ہو یا کسی قومی دن کی تقریب، احتجاجی مظاہرہ ہو یا کوئی نجی محفل انکے پہننے اوڑھنے کے ذوق کی ایک دنیا قائل ہے۔ اگرچہ انکے لباس اور انداز پر مخالف سیاسی حلقے بہت تنقید اور ٹرولنگ بھی کرتے ہیں لیکن اپنے لباس ، جوتوں اور بیگز کے انتخاب میں وہ ایک منفرد انداز کی حامل ہیں ۔ کچھ اہم سیاسی مواقع پر انکے اور انکے والد محمد نواز شریف کے تصویری عکس والی شرٹس بھی بہت مقبول ہوئیں۔ انکے ہاتھ ہلانے اور جلسہ عام میں نعرے لگوانے کا انداز اپنے والد محمد نواز شریف جیسا ہے۔

لاہور سمیت مختلف شہروں میں ن لیگی کارکن مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔

Maryam Nawaz

PMLN

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button