صارف اور خریدار

موسم سرما شروع ہوتے ہی مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے

( مائرہ ارجمند) آج شہر میں موسم کی پہلی بارش کا سماں ہے اور کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہو چکی ہے لیکن سردی کے موسم میں انڈوں یا سوپ سے لطف اندوز ہونا اب عام شہری کی قسمت میں نہیں رہا کیونکہ سستے پروٹین کا حصول فارمی مرغی اور انڈے بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں ۔ آج شہر لاہور میں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں مزید 6 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز بھی مرغی کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا یوں دو روز کے دوران شہر لاہور مین مجموعی طور پر مرغی کا فی کلو گوشت 17 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ زندہ مرغی کی پرچون میں فی کلو قیمت 240 جبکہ تھوک میں 232 ہے۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر ایک روپیہ فی درجن اضافہ ہو رہا تھا جبکہ انڈے آج دو روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں ۔ لاہور شہر میں فی درجن فارمی انڈوں کی قیمت آج 168 روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button