گلی اور محلہ

موسم سرما کی پہلی بارش لاہور کے 90 سے زائد فیڈر ٹرپ، آدھ سے زائد لاہور تاریکی میں ڈوب گیا

( جہانزیب احمد خان) موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی آدھے سے زائد لاہور اندھیرے میں ڈوب چکا ہے۔ ڈینگی کے سیزن میں بجلی کا تعطل مچھر کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ مچھر کو بھگانے والے بہت سے اویپوریٹر اور ریپیلنٹ بجلی ہی سے چلتے ہیں۔ اسکے علاوہ اے اور او لیولز کے امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علموں کو بھی انکی پڑھائی میں مشکلات در پیش آتی ہیں ۔

بھٹہ چوک، آر اے بازار، اکبری گیٹ،داتا نگر، امین پارک میں بجلی بند،شفیق آباد، مناواں، مصطفی آباد، جی ٹی روڈاور مومن پورہ میں بجلی بند

جبکہ داروغہ والا، گڑھی شاہو، باغبانپورہ، مکھن پورہ اور شادباغ کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی بند ہوگئی۔

اسکے علاوہ ماناگ منڈی ، ٹھوکر نیاز بیگ ، شیر شاہ کالونی ، گرین ٹاون ، واپڈا ٹاون ، ویلینششا ہاوسنگ سکیم ، جوبلی ٹاون ، اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی بجلی غائب ہے۔

https://lahore42.tv/news/1530/

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button