بریکنگ

مہنگائی کے ریلے کے ساتھ ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھیں گے

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کمر توڑ مہنگائی کےساتھ غریب کی سفری سہولت ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان ریلوے نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ اضافے کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ اضافے کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن اضافہ کیلئے سمری آج وزارت ریلوے بھجوائیں گے۔ سمری میں مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا جا رہا ہے۔

دو سال قبل جولائی 2019 میں مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 8.5 فیصد اضافہ کیا تھا۔ آخری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کے بعد ڈیزل قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button