تعلیم و صحت
ناظرہ قرآن کی لازمی تعلیم کےلئے لاہور کے سکولوں میں چیکنگ شروع

(مائرہ ارجمند ) لاہور میں ناظرہ تعلیمی نجی سکولوں میں بھی لازمی قرار دی گئی ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ناظرہ تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ شروع کردی ہے ۔

تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدیا ت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ نجی سکولوں میں جائیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے جسکے بعد رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پاس جمع کرائیں ۔