نعمان نیازکی شعیب اختر سے آن ائیر بدتمیزی،بائیکاٹ پی ٹی وی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی وی سپورٹس کے سربراہ نعمان نیاز کی طرف سے گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے دوران جاری لائیو ٹرانسمیشن میں مایہ ناز کرکٹر شعیب اختر سے بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اسوقت پاکستان میں 5 ٹاپ ٹرینڈز اسی متعلق ہیں۔ شعیب اختر کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب بائیکاٹ پی ٹی وی ، شعیب اختر ، نعمان نیاز اور نیشنل ٹی وی کے ٹرینڈز کے ساتھ ابتک لاکھوں ٹوئٹس ہو چکی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پی تی وی قومی ادارہ ہے اور با اثر خاندانوں کی بگڑی اولادیں اس پر حکمرانی کرتے ہوئے قومی ہیروز کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کر رہی ہیں جو ناقابل برداشت ہے ۔ سابق کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ انکا کرکٹ کے حوالے سے بھی موازنہ کیا جا رہا ہے اور سوال اتھایا جا رہا ہے کہ یہ شخص کس اہلیت کی بنیاد اتنے بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے ۔
شعیب اختر کے مداح نعمان نیاز کی تربیت اور آدب گفتگو پر بھی سخت تنقید کر رہے ہیں ۔ مختلف ٹوئٹس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔