تازہ ترین

نفرت انگیز پروپیگنڈا کے الزام میں کالعدم تنظیم کی لاہور سمیت ملک بھر سے گرفتاریاں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کےکارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیااکاؤنٹس سےنفرت انگیزپروپیگنڈاکررہےتھے، جعلی خبروں، پروپیگنڈےکیخلاف بڑاایکشن شروع کردیا گیا، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

اسکے علاوہ جانبداری اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اپنانے کے الزام میں پیمرا نے بول ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ گزشتہ روز یہ الزام سامنے آیا تھا کہ مذکورہ تنظیم کے سوشل میڈیا پر متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے ہو رہے ہیں جسکے بعد ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کہ مختلف واٹس ایپ گروپس میں اٹھائیس غیر ملکی نمبرز سامنے آئے ہیں، جو بھارت اوردیگرممالک میں رجسٹرڈہیں۔

حکام نے بتایا تھا کہ ان نمبرز کے تمام ممبران تشدد پر اکسانے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہیں ،اس حوالے سے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹراسلام آباد نے سائبرکرائم ونگ لاہور کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

Arrest Banned PTL

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button