نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست

( سفیان خان) اتوار کو کھیلے گئے ڈو اور ڈائی میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بھارتی سورماوں کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس وقت متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد گروپ بی میں صورتحال کافی واضح ہو گئی ہے۔
پاکستان اپنے تین سخت مقابلوں کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے قدم گاڑ دیئے ہیں اور بھارت کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اس میچ میں بھارت سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اورز میں 110 رنز ہی بنا سکا۔ بھارت کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا اور یکے بعد دیگرے اپنی اہم وکٹیں گوانتے چلے گئے۔
نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ سنہ 1990 سے لیکر اب تک بھارت کی آی سی سی کے ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ مسلسل آٹھویں شکست ہے۔ گروپ اے میں انگلینڈ اپنی جگہ سیمی فائنل میں بنا چکا ہے تاہم ابھی بھی اس گروپ میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں دوسری پوزیشن اور سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
آج کے میچ کے بعد بھارت کے لیے ٹورنامنٹ میں مزید آگے بڑھنے کے امکانات ماند پڑ گئے ہیں۔ بھارت کا اگلہ مقابلہ ایک مضبوط اور اپنی پرفارمینس سے حیران کر دینے والی افغانستان ٹیم کے ساتھ ہے۔