ریاست اور سیاست
ن لیگ کے ایم پی اے مرزا جاوید کا گدھے کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج
( رضا ہاشمی ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے پیٹرولیم مصوعات اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کا انوکھا طریقہ نکالا ہے۔
مرزا جاوید ایک گدھے کو پیٹرول پمپ پر لے آئے اور اس کے سامنے نعرے لگا لگا کر احتجاج کرتے رہے۔ مرزا جاوید اور دیگر مظاہرین کے نعروں میں بار بار وزیر اعظم کا نام استعمال کیا گیا۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ اگر گھی مہنگا ہو ، پیٹرول مہنگا ہو اور کھاد مہنگی ہو تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے ۔
یاد رہے جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اسی قسم کے بیانات دیا کرتے تھے کہ پیٹرول تب مہنگا ہوتا ہے جب وزیر اعظم چور ہو۔