وزیراعظم آج لاہور پہنچ رہے ہیں،وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوگی

وزیر اعظم عمران خان آج پہلے سے شیڈیول دورے کے تحت لاہور پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ سیاسی اور انتظامی امور کے حوالے سے وزیر اعظم کی مصروفیات کی ایک طویل فہرست رکھتا ہے ۔ تازہ ترین سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار انہیں بریفنگ دینگے اور یہ بریفنگ اعلی سے ون ان ون ملاقات کے دوران دینگے ۔ وزیر اعظم گورنر ہاوس کا دورہ بھی کریں گے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیر اعظم کو جی ایس پی پلس کے معاملے پر اپنے دورہ یورپ بارے میں بریف کریں گے۔
دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ وزیر اعظم کو مشاورت سے نوازے گی ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا، اسکے علاوہ وزیراعظم احساس پروگرام کے حوالے سے بھی ایک اہم اجلاس کی صدارت کرینگے۔