وائرل لیکس

وزیراعظم کی سوتیلی صاحبزادی کا مسجد نبوی میں نکاح،شادی کی تقریب 10 نومبر کو لاہور میں ہوگی

( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی زاہد گشکوری نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم کی سوتیلی بیٹی اور خاتون اول کی صاحبزادی کا نکاح 12 ربیع الاول کو سعودی عرب میں قرار پایا اور اسوقت نو بیاہتا جوڑا سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ زاہد گشکوری نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے جوڑے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں دونوں کے چہرے دکھائی نہیں دے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی سوتیلی بیٹی کا نکاح محمد شیخ نامی نوجوان سے قرار پایا اور اس مسجد نبوی میں ہونے والی تقریب میں دولہا اور دولہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ جوڑا اسوقت سعودی عرب ہی میں موجود ہے اور عنقریب وطن واپس آ جائے گا جسکے بعد 10 نومبر کو لاہور میں شادی کی باضابطہ تقریب کے اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button