ریاست اور سیاست

وزیرِ اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

(مائرہ ارجمند) وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ چکے ہیں انکا یہ دورہ سیاسی اور انتظامی امور کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔ یہ دورہ وزیر اعظم کی مصروفیات کی ایک طویل فہرست بھی رکھتا ہے ۔ تازہ ترین سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار انہیں بریفنگ دینگے۔ وزیر اعظم گورنر ہاوس کا دورہ بھی کریں گے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیر اعظم کو جی ایس پی پلس کے معاملے پر اپنے دورہ یورپ بارے میں بریف کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ وزیر اعظم کو مشاورت سے نوازے گی ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا، اسکے علاوہ وزیراعظم احساس پروگرام کے حوالے سے بھی ایک اہم اجلاس کی صدارت کرینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button