ریاست اور سیاست

امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران وزیر اعظم کی سوتیلی بیٹی کی شادی میں شرکت پر مریم نواز کی تنقید

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی سوتیلی بیٹی کی مبینہ طور پر سعودی عرب میں شادی کی سرکاری خرچ پر تقریب اور ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے دوران عمرہ کرنے کی سعادت کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ وزیر اعظم عمران خان کے 2014 کے ایک بیان کے جواب میں کی ہے جس میں تب عمران خان نے کہا تھا کہ یہاں لاہور میں تباہی مچی ہوئی ہے اور نواز شریف عمرہ کرنے چلے گئے ہیں۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ تب نا تباہی تھی اور نا سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!

یاد رہے مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں انہیں لندن جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور انکے بیٹے کی شادی کی تقریب سے لے کر گانے تک کا ایک ایک لمحہ بریکنگ نیوز بنتا رہا جس پر حکومتی وزرا بھی تنقید کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button