عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپتا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے،یہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر میدان سے آوٹ کرنے کی کوشش کی،اللہ تعالیٰ نے ان کی چال اسی پر ہی الٹ دی۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان حسد اور صدمے میں اب باقی زندگی بھی گزارنے والی ہے، وہ بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔
نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے 😂 https://t.co/xTxGMh8RLb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 22, 2022
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ رجیم چینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ایمانداری سے بتاتا ہوں تصوربھی نہیں کرسکتا تھا کوئی شہبازشریف کو وزیراعظم بنا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن نیوٹرل سے بات کی تو کہا اس پر 16ارب کا کیس ہے، اس کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نوازشریف نے تواپنی بیٹی کے نام پر جائیدادیں خریدیں، شہبازشریف کے نام پرتو سب کچھ ہے، اس کیخلاف کیس میں اگر کوئی عام آدمی ہوتا تو دو ہفتے کے اندر جیل میں ڈال دیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آخری منٹ تک سوچتا رہا اس کو وزیراعظم نہیں بناسکتے، اس سیٹ اپ کو لوگوں کو ہضم کروانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزید کہا کہ جس پارلیمنٹ میں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہو سمجھ لیں پارلیمنٹ ختم ہو گئی، پنجاب کی پارلیمنٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے عدلیہ بھی توہین ہے، مجرم نمبر2کومسلط کرنے کے لیے مذاق کیا جارہا ہے۔