ٹاون شپ جناح مارکیٹ مسماری،راجہ پرویز اشرف اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے
(جہانزیب احمد خان ) لاہور کے علاقہ ٹاون شپ کی جناح مارکیٹ کی مسماری کے بعد تاجروں اور اہل علاقہ کی طرف سے زبردست احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ” یہ کیسی حکومت ہے جس نے بغیر نوٹس دیے جناح مارکیٹ گرا دی؟ ہم انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں٬ ہم ہر فورم پر انکی آواز بنیں گے٬ جب ہماری حکومت آئیگی تو ہم انکو ازسر نو انکی تعمیرات انہیں کرکے دینگے”
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کا ساتھ دیا ہے٬ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کسی کا مکان یا دوکان گری ہو٬ حسن مرتضی پنجاب اسمبلی اور میں قومی اسمبلی میں آپکے اس معاملے پر آواز اٹھاءیں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سید حسن مرتضی نے کہا کہ جناح مارکیٹ کو گرا کر لوگوں کو بےروزگار کیا گیا٬ انکے سروں سے چھت چھینی گئی٬ غریبوں کی دوکانیں تو گرا دی جاتی ہیں٬ لیکن بنی گالہ کو چند سکوں کے عوض ریگولرائز کروا لیا جاتا ہے٬
syed Murtza at Township from Lahore 42 News on Vimeo.
انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کے دور میں یہ آبادی بنی تھی اور یہاں کاروبار کرنے والوں کو الاٹمنٹس ہوئی تھیں لیکن آج بغیر کسی پیشیگی اطلاع اسے مسمار کر دیا گیا
انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو گھر اور چھتیں دی ہیں٬ لوگوں کا روزگار چھین لینا انہیں بےروزگار کردینا ایک بہت بڑا سانحہ ہے٬ جو حکومتیں عوامی نمائندہ نہیں ہوتی وہ اسطرح کے کام کرتی ہیں٬