کھیل اور کھلاڑی

پاک بھارت کرکٹ جنگ، ستاروں کی چال کیا کہتی ہے؟

ماہر فلکیات و علم النجوم عطِی شاہ آج کے پاک بھارت کرکٹ دنگل کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں کی ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ آج کا کرکٹ میچ سنسی اور حیرت انگیز مناظر میں ماضی کے تمام میچوں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے اور  بابراعظم، فخرزمان اور شاہین آفریدی میچ کے ستارے آج جوبن پر ہیں یہ تینوں کھلاڑی جم گئے تو پاکستانی ٹیم کی بیری پار لگ سکتی ہے ۔ ماہر نجوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوہلی اور جسپریت گرین شرٹس کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

بھارتی ماہر علم النجوم اور جوتش کا کہنا ہے کہ ستاروں کی چال مجموعی طور پر بھارتی ٹیم کے حق میں ہے مگر دونوں ممالک چونکہ ایک ہی خطہ اور ملتا جلتا پس منظر رکھتے ہیں اس لئے دونوں ممالک کو ستاروں کی چال سے قریب قریب ایک جیسا فائدہ اور نقصان ہو سکتا ہے۔

 آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دنیائے کر کٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button