ریاست اور سیاستگلی اور محلہ

پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات جاری،لاہور میں رینجرز طلب

( رضا ہاشمی) لاہور کے گلی کوچوں میں اسوقت مخمصے کی کیفیت محسوس کی جا رہی ہے۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک کی شوری کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ لیکن گلی محلوں میں ایک طرف کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے تو دوسری طرف عام شہری کسی ناگہانی صورتحال کے خوف سے پریشان ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کینٹینر لگے ہوئے ہیں اور انتظامیہ نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع سے خبر ملی ہے کہ پنجاب پولیس کو مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت بھی ہر صورت لانگ مارچ روکنے کے احکامات ملے ہیں۔ ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ چوک کے پاس واقع کالعدم تنظیم کے مرکزی دفتر اور جائے دھرنا کے چاروں اطراف کینٹینر لگا دئیے گئے ہیں ۔ تحریکِ لبیک کے صدر دفتر مسجد رحمت العالمین سے چند سو گز کی دوری پر مختلف مقامات پر واٹر کینن، ٹیر گیس اور ربڑ بلٹس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور دھرنا شرکا کو کسی صورت علاقہ سے باہر نہ جانے دینےکے انتظامات موجود ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور ٹی ایل پی رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں فی الحال کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ مذاکرات میں تحریکِ لبیک کی قیادت کا اصرار ہے کہ حکومت اپنے ماضی کے دعوؤں کا پاس رکھے۔

اسکے علاوہ دیگر شہروں میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button