ریاست اور سیاست

پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی بحالی پر ڈٹے رہنے والوں کو شہباز شریف کا خراج تحسین

( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو پنجاب میں مقامی حکومتوں کی بحالی کے لئے ڈٹے رہے ۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا:

” پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی بحالی نچلی ترین سطح پر عوام کو بااختیار بنانےکی طرف ایک ناگزیر امر ہے۔ان اداروں کے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہ تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ان اداروں کی بحالی کے مطالبے پر مظبوطی سے ڈٹے رہے اور اس کے لیے طویل جدوجہد کی۔”

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button