صارف اور خریدار

پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ساتویں آسمان پر

( مائرہ ارجمند) شہر لاہور میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں نیچےآنے کا نام نہیں لے رہیں۔آج مسلسل تیسرا روز ہے اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آ رہی آج کی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو پرچون قیمت 342 روپے ہے جو گزشتہ روز سے بھی ایک روپیہ زیادہ ہے ۔

آج بدھ کا دن ہے اور چھوٹے بڑے گوشت کا ناغہ ہے ۔ برائلر مرغی کے گوشت کے اتنے زیادہ دام کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گوشت کے پھٹوں پر موجود ایک بڑی تعداد اپنے وار بجٹ اور مرغی کے گوشت کی قیمت کا موازنہ کر رہی ہے۔

آج فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں پھر ایک روپیہ فی درجن اضافہ ہوا ہے ۔ آج کا بھاو 169 روپے فی درجن ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button