پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ساتویں آسمان پر

( مائرہ ارجمند) شہر لاہور میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں نیچےآنے کا نام نہیں لے رہیں۔آج مسلسل تیسرا روز ہے اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آ رہی آج کی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو پرچون قیمت 341 روپے ہے جو گزشتہ روز سے بھی ایک روپیہ زیادہ ہے ۔ تین روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے ۔ آج فارمی مرغیکے گوشت مین ایک روپیہ ،گزشتہ روز 6 روپے اور اس سے ایک روز قبل یکمشت 11 روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔
آج اتوار کا دن ہے اور نوکری پیشہ افراد آج ہی کے روز ہفتہ بھر کی اشیا خورونوش کی خریداری کرتے ہیں۔ برائلر مرغی کے گوشت کے اتنے زیادہ دام کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد اتوار بازاروں اور گوشت کے پھٹوں پر موجود ایک بڑی تعداد اپنے ہفتہ وار بجٹ اور مرغی کے گوشت کی قیمت کا موازنہ کر رہی ہے۔
آج فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں پھر ایک روپیہ فی درجن اضافہ ہوا ہے ۔ آج کا بھاو 169 روپے فی درجن ہے ۔