پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی بلدیاتی وکٹیں اڑانا شروع کر دیں
(مازئرہ ارجمند) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں بلدیاتی اور قومی سطح پر انتخابات کی نیٹ پریکٹس کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر چوکے چھکے بھی مارتی دکھائی دیتی ہے ۔ آج پیپلز پارٹی نے لاہور سے تحریک انصاف کی دو بلدیاتی وکٹیں اڑا دی ہیں، تحریک انصاف کے کونسلر سید افراز عباس اور حافظ شہران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ علاقمہ اقبال ٹاون کو لاہور کا لاڑکانہ بنائیں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سید افراز عباس اور حافظ شیران کی شمولیت سے پیپلز پارٹی علامہ اقبال ٹاون میں پہلے سے بی مضبوط ہو گئی ہے۔
Local Body Members Joining PPP in Iqbal Town Lahore from Lahore 42 News on Vimeo.
سابق وزیر اعظم نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام نے خیرباد کہہ دیا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔ نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو سیاست کرنے کا موقع صرف پیپلزپارٹی فراہم کرتی ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ راستے کھل جائیں اور امن آئے تو یہ بہت اچھی بات ہے ۔
حلقہ این اے 133 میں الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف کا صفایا ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کا حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ این اے 133 میں پیپلزپارٹی ڈٹ کر الیکشن لڑے گی،

پیپلز پارٹی کے علاقمہ اقبال ٹاون دفتر میں آج میلے کا سا ساماں تھا۔ جہاں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جا رہے تھے اور جیئے بھٹو، جیئے بھٹو کے نعروں سے جیالے اپنے روایتی سیاسی مزاج کی عکاسی کر رہے تھے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بھی لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور پارٹی میں بہت متحرک دکھائی دے رہی ہے ۔ کہیں راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنما حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی عوامی مسائل پر شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک عوام ی رابطہ مہم بحال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
Celebration at PPP office In Lahore from Lahore 42 News on Vimeo.
پارٹی کا علامہ اقبال ٹاون میں موجود پارتی دفتر بھی دن رات کھلا رہتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان ساحل چانڈیو ،سید احسن رضوی، ذیشان شامی، بشارت بشی اور فرخ بصیر عوامی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور لاہور کے نوجوانوں میں پارٹی مقبولیت کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔