ریاست اور سیاست

پیپلزپارٹی نے کل نماز جمعہ کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کل 29 اکتوبر لاہور شہر میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کیخلاف احتجاج کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے کل لاہور میں ہونے والے مظاہرے اس ملک گیر احتجاج کا حصہ ہیں جنکی کال جماعت کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کی جانب سے دی گئی ہے ۔

پیپلزپارٹی کا احتجاج کے لیے اجلاس

ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران، ضلع پارٹی قیادت اور کارکنان بھرپور شرکت کرینگے، پارٹی کی طرف سے احتجاجی کال کے ساتھ عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ نالائق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیجیں،

اس ضمن میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شیخوپورہ، قصور اور لاہور کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس جاری ہے

ppp protest Lahore

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button