ریاست اور سیاست

پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے شہباز شریف لاہور سے روانہ

( مائرہ ارجمند) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف لاہور سے ڈیرہ غازی خان کی جانب روانہ ہو گئے۔ ن لیگ کے سربراہ ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد آج ڈیرہ غازی خان کے ریلوے روڈ پر جلسہ کر رہا ہے جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، اس کے علاوہ فرشی نشستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button