وائرل لیکس
کالعدم تنظیم کا احتجاج،دولہا کندھوں پر سوار
( مانیٹرینگ ڈیسک) پنجاب بھر میں شہریوں کے معمولات کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے مارچ کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔ کالعدم تنظم کے مظاہروں کی وجہ سے لاہور اسکے مضافات اور صوبہ کے دیگر اضلاع میں سڑکیں اور راستے بند ہوگئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان حالات میں ایک دولہا نے ہر حال میں سسرال پہنچنے کی ٹھانی اور اسکے دوستوں نے اسکا ساتھ دیا ۔ دریائے جہلم کا پل بند ہونے کی وجہ سے دولہا کی سجی سجائی گاڑی آگے نہ جا سکی تو سہروں والے کے دوستوں نے اسے کندھوں پر اٹھا لیا اور پیدل جہلم کا پل پار کیا ۔ بااراتیوں کے کندھوں پر سوار دولہا کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے
groom on shoulders crossed the Jhelum bridge