بریکنگ

کالعدم ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا مہم کیخلاف کریک ڈاؤن،بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا دعوی

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سے متعلق متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا دعوی سامنے آیا ، سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اےسائبرکرائم نے سوشل میڈیا پر مذکورہ تنظیم مواد وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔

Crackdown against TLP
کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاون

ایف آئی اے نے بتایا تنظیم سے متعلق بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہورہے ہیں ، ایف آئی اے نے اشتعال انگیزمواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

چند روز قبل ایک سینئر صحافی نے بھی کالعدم تنظیم کے بھارت کے ساتھ روابط کا دعوی کیا تھا

https://lahore42.tv/news/1671/
سینئر صحافی کا مذکورہ تنظیم کے بھارت کے ساتھ روابط کا دعوی

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

https://lahore42.tv/news/2042/

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

Banned TLP Social media

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button