موسم
کالی گھٹائیں چھا گئیں،جگہ جگہ بوندا باندی،سردی کا موسم شروع

( جہانزیب احمد خان) لاہور شہر میں موسم بہت خوشگوار ہے۔ ہر سو کالی گھٹائیں چھائی ہیں اور شہر کے مختلف حصوں میں بونداباندی بھی ہو رہی ہے ۔ مال روڈ ، جیل روڈ ، ریس کورس پارک ، شادمان اور گلبرک کے علاقوں میں موسم کی پہلی بوندا باندی کے بعد شہری ناشتے کے لئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل شہر لاہور میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے ۔ جس کے بعد موسمی کھانسی نزلہ اور زکام سے نجات مل جائے گی۔