کیا وینا ملک کا ٹوئیٹر اکاونٹ تحریک انصاف نے آوٹ سورس کر رکھا ہے؟
( رپورٹنگ ڈیسک ) اداکارہ وینا ملک کو نجی ٹی چینل کے اینکر وسیم بادامی نے مذاق ہی مذاق میں آڑے ہاتھوں لیا جب انہوں نے وینا ملک سے انکے اکاونٹس سے ہونے والی ٹوئٹس پر براہ راست سوالات کرنا شروع کر دئیے ۔ وینا ملک اپنی تمام تر ذہانت کو بروے کار لاتے ہوئے بھی یہ ثابت نہ کر سکیں کہ وہی اپنے ٹوئیٹر پینڈل سے ٹوئیٹس کرتی ہیں۔
اینبکر وسیم بادامی نے حدیبیہ پیپر مل اور جسٹس شیخ عظمت کا پوچھا تو کھسیانی سے مسکراہٹ اور مصنو عی قہقہوں کے علاوہ کوئی جواب نہ تھا ۔ انکے تاثرات سے یہ بھی لگ رہا تھا کہ وہ ہود بھائی کا نام تک نہیں جانتیں مگر وہ انہیں مخاطب کر کے ایک مخصوص نظریہ کی ترجمان بن کر بڑی عالمانہ اور مدبرانہ ٹوئیٹس ضرور کرتی ہیں ۔
وینا ملک سے جب کچھ نہ بن پایا تو انہیوں نے شرمندہ سا ہو کر اعتراف کیا کہ جی ہاں انکے اکاونٹ سے ہونے والی ٹوئٹس تو انہی کی ہوتی ہیں البتہ الفاظ کسی اور کے ہوتے ہیں جس پر وسیم بادامی نے کہا کیا آپ نے اپنا ٹوئیٹر ہینڈل آوٹ سورس کر رکھا ہے؟
وینا ملک کے انٹرویو کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔