گلی اور محلہ
گلدشت اور دوگیج ٹاون کے مکینوں کو طارق اعوان چیرمین یونین کونسل کا تحقہ

( رضا ہاشمی) گلدشت ٹاون اور دوگیج ٹاون کے رہائشیوں کا درینہ مطالبہ یونین کونسل 150 چیرمین طارق اعوان نے پورا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلدشت ٹاون فیز 2 اور دوگیج پنڈ سے ملحقہ قبرستان کی پارکنگ کی تعمیر گزشتہ کئی سال سے التوا کا شکار ہے ۔ بارش اور طوفانی موسم میں علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا اور عرصہ دراز سے پارکنگ ایریا کی تعمیر کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔
چیرمین طارق اعوان نے آج علاقہ کی معروف سماجی شخصیت نصراللہ خان صاحب کے ہمراہ کرنل ریٹائرڈ مبشر لارڈ میئر لاہور اور سی ای او لاہور میٹرو کارپوریشن کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران قبرستان کے پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائل کی منظوری دے دی گئی منصوبہ پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔
union council150