فن و فنکار

گلوکار علی عظمت کے میڈم نورجہاں کے بارے غیر شائستہ بیان پرعوام کا شدید ردعمل

پاپ گلوکار علی عظمت کے حال ہی میں ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے بیان پر پاکستان میں سوشل میڈیا میں شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گلوکار علی عظمت نے چند روز قبل ایک شو کے دوران میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے بچپن میں رات میں ٹی وی پر ایک شو لگتا تھا جس میں میڈم نورجہاں ساڑھی اور بڑے بڑے بندے پہن کے، اوور میک اپ کرکے گانا گاتی تھیں اور مجھے ان ”مائی“ سے ”چڑ“ چڑھتی تھی کہ ضروری ہے ہم یہ دیکھیں۔

علی عظمت کے میڈم نورجہاں کے بارے میں دئیے گئے ان ریمارکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ گلوکار عاصم اظہر نے علی عظمت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔

صحافی شہزاد اقبال نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ‘افسوس! یہ بیان ہی نہیں بلکہ پورا پروگرام دیکھنا دردناک تھا۔ جب آپ جنون اور علی عظمت کے جنونی مداح رہے ہوں، جب ان کے کانسرٹ میں شرکت کے لیے آپ نے والدین اور دوستوں سے پیسے ادھا لیے ہوں تو اس سے دل ٹوٹ جاتا ہے۔‘

عبداللہ ستی نے کہا کہ ’یہ شرمناک ہے۔ میں بچپن سے علی عظمت کا مداح ہوں مگر پاکستان میں کسی کا بھی میڈیا نور جہاں کے رتبے سے موازنہ نہیں ہو سکتا۔‘

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button