صارف اور خریدار
گیس بم تیار ہے یکم نومبر کو گرایا جائے گا

حکومت نے موسم سرما میں عوام کے پسینے چھڑانے کا انتظام کر لیا ہے ۔ دو روز قبل عوام پر بجلی گرائی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی خبر سامنے آئی اس سے قبل پیٹرول بم ایسا مارا کہ عوام کی چیخیں ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہیں اور اب انہیں گیس بم سے اڑانے کا ارداہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے کیئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے حکومت گیس ٹیرف میں 10 تا 22 فیصد اضافے کا ارداہ رکتھی ہے ۔