بریکنگ
یکم نومبرکو ایک اور پیٹرول بم گرایا جائے گا

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے۔