بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
ڈالر 230 کا ہو گیا ، مزید اوپر جانے کی پیش گوئی

( مائرہ ارجمند ) ڈالر مزید 5 روپے8 پیسے مہنگا ہو کر230 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک ڈالر 5 روپے 8 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 230 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر224 روپے92 پیسوں کی سطح پربند ہواتھا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔