ورلڈ اپ ڈیٹ

آنگ سان سوچی کے 4 ساتھیوں کو پھانسی دے دی گئی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) برما کی سابق اسٹیٹ کونسلر (سربراہ حکومت ) آنگ سان سوچی (Aung San Sui Kyi)کے چار ساتھیوں کو سزائے موت دیدی گئی ہے، ان لوگوں کو ایک فوجی عدالت نے جنوری میں سزائے موت سنائی تھی۔

پھانسی چڑھانے جانیوالوں میں سان سوچی کے قریبی ساتھی 53 سالہ کھیا من یو (Kyaw Min Yu)المعروف جمی، اور سابق رکن قومی اسمبلی، ہپ ہاپ موسیقی کے گلوکار 41 سالہ پھیو زیاتھا (Phyo Zeya Thaw) شامل ہیں۔ اسکے علاوہ بحالیِ جمہوریت کے دو رہنما ہلا میو انگ (Hla Myo Aung)اور انگ تھورا زن (Aung Thora Zan)بھی موت کے گھاٹ اتار دئے گئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان مقدمات میں کوئی ایک مقدمہ بھی ان ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے بارے میں نہ تھا جو سوچی نے اسی فوجی جنتا سے خود کرایا دنیا نے اسے نسل کشی قرار دیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button