عمران سیریز کے خالق ابن صفی کی 42 ویں برسی

( شیتل ملک ) ابن صفی نے اپنے ادبی سفر کے دوران ڈھائی سو کے لگ بھگ ناول تخلیق کیے جو جاسوسی دنیا اور عمران سیریز کے نام سے آج بھی اردو ادب کے شوقین افراد کے دماغ میں نقش ہیں
ادبی نام ابن صفی اور اصل نام اسرار احمد تھا ، وہ اپریل 1928 کو اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں شاعری بھی کی اور خوب کی ان کا ایک شعر کچھ یوں ہے
اول نگاری کے میدان میں آئے تو والد کی نسبت سے ابن صفی کا قلمی نام اختیار کیا۔1952 میں ابن صفی کا جاسوسی دنیا کا پہلا ناول ‘دلیر مجرم’ شائع ہوا۔ تین ہی برس بعد 1955 میں عمران سیریز کا پہلا ناول ‘خوفناک عمارت’ شائع ہوا
ابن صفی درحقیقت کردار نگاری کے فن سے خوب واقف تھے۔ان کے مشہور ترین کردار علی عمران ،کرنل فریدی اورکیپٹن حمید بے حد مقبول ہیں۔ انہوں نے اس خوبصورت سے ان کرداروں کا نقشہ اپنے قائدین کو پیش کیا ،منفی اور سپورٹنگ کرداروں میں بھی ایسی جاذبیت پیدا کی جن کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
1957میں ابن صفی نے اپنی ذاتی پبلیکیشنز کے تحت جاسوسی دنیا کا پہلا ناول ‘ٹھنڈی آگ’ شائع کیا۔ ان کے ناول کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ جیسے ہی ناول بک اسٹالز پر لائے جاتے چند دنوں میں ہی فروخت ہوجاتے ۔ یہ سلسلہ بنا کسی وقفے کے جاری رہا کہ اسی دوران انکی طبیعت شدید خراب رنے لگی اور انہوں نے تین سال کا وقفہ لیا ۔ ساٹھ کی دہائی میں ایک بار پھر اردو کے مقبول ترین مصنف نے اپنے قلم کو اٹھایا اور یوں ڈیرھ متوالے کے نام سے ایک ناول شائع کیا جیسے زبردست پذیرائی ملی۔
اردو ادب کا یہ درخشاں ستارہ 26 جولائی کو منوں مٹی تلے سو گیا ، انہیں بعد از مرگ حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا ابن صفی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ 26 جولائی 1980 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔