47 ڈگری کی گرمی میں دیا نے برقع اوڑھ لیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے شدید گرمی میں ’برقع‘ پہن لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ دنوں دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہیں ’برقع‘ پہنے دیکھے جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران برقع پہنا۔
انہوں نے بتایا کہ ’شوٹنگ کے دوران، درجہ حرارت 47 ڈگری تھا اور شدید گرمی میں برقع پہننا مشکل تھا۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سفر میں suffer نہ کرنے کا واحد علاج پیار ہے۔‘
ایک تصویر میں دیا مرزا کو موٹر بائیک کے پاس برقع پہنے ہوئے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا کام محبت کو تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے اندر موجود تمام رکاوٹوں کو تلاش کرنا ہے جو آپ نے اس کے خلاف کھڑی کی ہیں۔‘
دیا مرزا نے لکھا کہ ’ایک ایسا سفر جو رکاوٹوں کو تلاش کرنے اور ان پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے گا۔‘