تازہ ترینتھانہ کچہری
جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کے شکار5 سالہ ضیا الدین نے تین دن تک آئی سی یو میں تڑپنے کے بعد دنیا سےمنہ موڑ لیا

(مائرہ ارجمند) اسکے چہرے اور جسم پر گہرے گھاو تھے۔ وہ بیہوشی کی حالت میں کانپ جاتا تھا۔ ننھا ضیاالدین تین دن اور تین رات موت سے لڑنے کے بعد دنیا سے منہ موڑ گیا۔
17 مارچ کو ڈی جی خان کے 5 سالہ ضیاء الدین کو بے دردی سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا تاحال جنسی درندے اور قاتل کا سراغ نہیں مل پایا جس نے کئی گھنٹوں تک ننھے فرشتے سے جنسی زیادتی کی اور مردہ سمجھ کر اسکا چہرہ بھی مسخ کر دیا تا کہ وہ پہچانا نہ جا سکے اور بعد ازاں اسے بیہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا ۔