موسمورلڈ اپ ڈیٹ

ڈنمارک میں گرمی کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈنمارک میں جولائی 1941 کے بعد پہلی بار درجہ حرارت 35.6 ڈگری ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈنمارک میں 81 سال قبل جولائی 1941 میں درجہ حرارت 35.3 تک پہنچا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1975 میں 36.4 ڈگری کا ہے۔

یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر پر اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بتایا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ان کے ملک میں 10 روز میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپین کے کئی علاقوں میں گزشتہ ہفتے درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا ہے۔

درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے سپین میں کئی مقامات پر جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button