ورلڈ اپ ڈیٹ
ٹیٹوز دکھانے کے شوق میں بے لباس رہنے کو ترجیح دینے والی لڑکی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی ملک فن لینڈ میں ٹیٹوز کی شوقین ایک لڑکی نے دنیا کو اپنے جسم پر بنے ٹیٹو دکھانے کے لیے کپڑے ہی پہننا چھوڑ دیئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق الیگزینڈرا جیسمین نامی یہ لڑکی تین بچوں کی ماں ہے اور خود ٹیٹو آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے اپنے پورے جسم پر اس قدر ٹیٹوز بنوا رکھے ہیںکہ اس کے جسم کا شاید 10فیصد حصہ ہی سیاہی سے بچا ہو گا۔
الیگزینڈرا کے انسٹاگرام پر 1لاکھ 76ہزار فالوورز ہیں جن کے لیے وہ باقاعدگی سے اپنی نیم برہنہ تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے تاکہ لوگ اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز دیکھ سکیں۔ گزشتہ دنوں اس نے اپنی ایک مکمل برہنہ تصویر ہی پوسٹ کر ڈالی تاہم اس مکمل برہنہ تصویر میں اس کا جسم مکمل طور پر ٹیٹوز کی سیاہی سے ڈھکا ہوا تھا۔