Uncategorized

آپکے بالوں میں چھپا تناو کا پیمانہ

( شیتل ملک ) نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ذہنی تناؤ (Stress) کا اثر انسان کے بالوں پر بھی ہوتا ہے، اس لیے کسی کے بالوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ  میں مبتلا ہے یا نہیں۔

اس حوالے سے محققین نے میکسکو اور آئس لینڈ میں 18 سال سے زائد عمر کی 1200 سے زائد خواتین کے بالوں کا جائزہ لیا اور ان سے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کے بارے میں ایک سوال نامہ بھی بھروایا۔

سوال نامے میں ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ’ سٹریس سکیل‘ کا تعین بھی کیا گیا تھا۔

اس دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ عمر رسیدہ خواتین کے مقابلے میں نوجوان خواتین میں ذہنی تناؤ کا تناسب زیادہ ہے جس کا اندازہ ان کے بالوں کی حالت سے ہو رہا تھا۔

دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کئی دیرینہ بیماریوں اور قبل از وقت موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ 

کورٹیسول ایک ہارمون ہے جو ذہنی تناؤ کے شکار انسان کے گردوں کے اوپر موجود ایڈرینل گلینڈ (Adrenal gland) سے خارج ہوتا ہے اور خون میں گھل کر بالوں کی جڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔

سب سے پہلے کورٹیسول میڈیولا تک جاتا ہے جہاں اس کی مقدار کو آرام سے نوٹ کیا جا سکتا ہے۔ 

آپ کے بالوں کی خوبصورتی کا براہ راست تعلق آپ کی صحت سے ہے، اگر آپ کے بال روکھے، پتلے، بے جان ہو گئے ہیں یا گر رہے ہیں تو یہ وقت اپنی جسمانی صحت پر غور کرنے کا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق بالوں کا صحت مند نہ رہنا، جھڑنا اور پتلے ہو جانے سے ان کی دیکھ بھال شروع کر دی جاتی ہے جبکہ ان سب شکایتوں کا حل انسان کا اپنی مجموعی صحت پر غور کرنا اور اس کا خیال رکھنا ہے، اگر آپ کے بالوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے تو آپ کو مندرجہ ذیل بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

بالوں کا عمر سے پہلے سفید ہونا: وجہ ذہنی دباؤ یا اعصابی تناؤ ہے۔

بالوں کا عمر سے پہلے سفید ہونا خاندانی عادت بھی ہو سکتی ہے، اگر آپ کے خاندان میں ایسا ہوتا آ رہا ہے تو یہ ہارمونل ہو سکتا ہے اس کے لیے کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں ۔

اگر آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، خاندان میں ایسی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی تو اس کی وجہ ذہنی دباؤ یا ہر وقت تذبذب میں رہنا ہو تا ہے، گرتے بالوں کا علاج سپلیمنٹس کے ذریعے کیا جاتا ہے جیسے کہ کیلشیم وغیرہ سے مگر یہ اس کا باقاعدہ اور مؤثر علاج نہیں ہے ۔

تیزی سے گنج پن کا شکار ہونا: وجہ، کشنگز سینڈروم Cushing’s syndrome

تھائیرائیڈ ہارمون انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے جیسے کہ انسانی جسم کا بڑھنا اور میٹا بالز کو توازن میں رکھنا، تھائیرائیڈ ہارمون کا اضافی مقدار میں خارج ہونے کے عمل کو ’ہائیپر تھائیرائیڈزم ‘ کہتے ہیں، ایک بار اگر اس ہارمون کا توازن بگڑ جائے تو آپ کے بال پتلے، روکھے بے جان ہو سکتے ہیں، اور اگر اس ہارمون کا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو آپ کے بال دوبارہ سے خوبصورت ہو جائیں گے ۔

بالوں کا تیزی سے جھڑنا، گچھوں کی صورت میں ٹوٹنا : وجہ ، ہامونز کا عدم توازن۔

تھائیرائیڈ کے علاوہ اگر آپ کے جسم میں دیگر ہارمونز عدم توازن کا شکار ہیں خصوصاً خواتین میں ’ ایسٹروجن ‘ تو ایسے میں بال تیزی سے جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں ، یہ عمل خواتین میں زیادہ تر طویل عمر گزر جانے کے بعد ، ماں بننے کے بعد آتا ہے۔

اگر بالوں کی جڑوں میں خارش ہے تو اس کا تعلق براہراست آپ کی صفائی سے ہے ، اپنے بالوں کی صفائی کو نظر انداز نہ کریں ، بالوں سے چاہے سر کی جلد چھپ جاتی ہے مگر اس میں ہوا صحیح سے پہنچنے کی صورت میں کوئی بھی انفیکشن آسانی سے ہو سکتا ہے ۔

اگر روزانہ بالوں کو دھونے کے باوجود آپ  کے بال شام تک گریسی یعنی چکناہٹ سے بھر جاتے ہیں تو اس کی وجہ آپ کی غذامیں مرغن غذاؤں کا زیادہ ہونا ہے، ایسے میں سمجھ جائیں کہ آپ کی سر کی جلد اور بال صحت مند غذا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بالوں کو صحت مند کیسے رکھا جائے ؟

بالوں کی دیکھ بھال کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، اپنی غذا کو صحت مند بنائیں، اپنی غذا میں وٹامن ڈی، ای ، بی ، آئیرن ، ہرے پتے والی سبزیوں اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیں ۔

صحت مند بالوں کے لیے آپ کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔

روزانہ ورزش کریں اور اپنے سونے کے اوقات پر خاص نظر رکھیں، بھر پور نیند لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button