ورلڈ اپ ڈیٹ

میکسیکو میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، حادثے میں 14 افراد ہلاک

امریکی ریاست میکسیکو میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 14 نیوی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالووا کے شمالی ساحلی علاقے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button