پبلک سروس میسج: فاروق آباد کا غریب چھابڑی والا خودکشی کرتی عورت کو بچاتے خؤد ڈوب گیا، مخیر حضرات امداد کریں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع شیخوپورہ کےقصبہ سے گزرنے والی گوگیرہ نہر میں ڈوب کر خود کشی کرتی عورت کو بچانے والا چھابڑی فروش سمیع اللہ خود ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کےقصبہ سے گزرنے والی گوگیرہ نہر میں ایک عورت نے نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی تو ویاں موجود دو محنت کشوں نے اسکی جان بچانے کے لئے چھلانگ لگا دی ، جن میں سے سمیع اللہ نامی چھابڑی فروش نے عورت کی جان تو بچا لی لیکن خود ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
مرحوم کے ورثا میں اسکی بیوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ 03484042998 پر رابطہ کریں ۔
(یہ خبر پولیس افسر خرم ذکریا صاحب کی وساطت سے موصول ہوئی ہے)
غریب چھابڑی فروش سمیع اللہ جو اس دور میں بہت بڑا انسان تھا جو انسانیت کے لئے شہید ہوا ایک ایسی خاتون کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کی جس کو وہ جانتا بھی نہیں تھا
— Khurram (@Khurram_zakir) June 10, 2022
مگر پیچھے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گیا ان بچوں کی زندگی کیسے گزرے گی یہ دکھ درد تکلیف کی ایک لمبی کہانی شروع ہوئی https://t.co/OLxQLNU3Al pic.twitter.com/iKf4vEokb0