تازہ ترین
لاہور چڑیا گھر میں قیامت برپا،حادثے میں بیوی جانبحق ،شوہر زخمی

لاہورچڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔درخت گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی۔ یہ گھرانہ بندرہاؤس کے قریب ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔25 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔خاتون کے شوہر صدام کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لیکر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اس فیملی کا تعلق آزادکشمیرسے بتایا جاتا ہے۔