فن و فنکار

پرانے کرداروں کی چھاپ، "فلم لال سنگھ چڈا” میں عامر خان کی اداکاری تنقید کی زد میں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان پر شائقین، فلم لال سنگھ چڈھا دیکھ کر برس پڑے۔

عامر خان اور کرینہ کپور کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر 29 مئی کو ریلیز کیا گیا، جہاں ہر نئی آنے والی فلم کا ٹریلر دیکھ کر عامر خان کو اداکاری کا بے تاج بادشاہ گردانا جاتا تھا، وہیں اُن پر تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر ناقدین کی جانب سے عامر خان کی اداکاری اور چہرے کے تاثرات کو فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی گھسا پٹا قرار دے دیا گیا ہے۔

کئی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہیں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر دیکھ کر فلم دھوم 3 کی یاد آ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button