فن و فنکار

فلم انڈسٹری چھوڑ نہیں رہا چھوڑ چکا ہوں،عامر خان کا انکشاف

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ سٹار عامر خان نے اپنے تازہ ترین انٹریو میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا یے کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ نہیں رہے چھوڑ چکا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران فلم انڈسٹری چھوڑدی تھی۔ عامر خان  اے بی پی آئیڈیاز آف انڈیا کی تقریب میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ’نئی شروعات‘ سیشن کے دوران اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں بات کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنا کیریئر بنانے کے چکر اپنے خاندان اور بچوں کو وہ وقت نہیں دیا جو انہیں دینا چاہئے تھا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس بات کا احساس ہونے کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں اپنے گھر والوں کو بھی بتادیا تھا کہ میں اب فلمیں نہیں کروں گا۔ ناہی اداکاری کروں گا اور نا فلمیں پروڈیوس کروں گا۔ مجھے اب کوئی کام نہیں کرنا مجھے صرف آپ لوگوں کے ساتھ رہنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button