بھارت میں ایک اور ادکار نے خودکشی کر لی،سوشانت سنگھ سے شروع ہونے والا سلسلہ جاری

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں تامل ڈراموں کے اداکار لوکیش راجندرا نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے اور اکثر اوقات انہیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق اداکار لوکیش گزشتہ روز چنئی شہر میں ایک بس ٹرمینل کے قریب نشے کی حالت میں بیہوش ملے جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔
اداکار لوکیش راجندرا کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔
بھارتی تامل اداکارہ پولین جیسیکا نے اپنے چنئی کے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے موت سے قبل لکھا گیا پیغام برآمد کرلیا ہے۔
اداکارہ کی لاش کو سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہر زاویے سے کیس کی تفتیش جاری ہے، سی سی ٹی وی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔خودکشی سے قبل انہوں نے اپنا آخری پیغام ڈائری میں لکھا، موت کی وجہ سامنے آنا ابھی باقی ہے لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق انہوں نے محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولین آندھرا پردیش سے تعلق رکھتی تھیں، اداکارہ کی نعش ان کے آبائی گھر بھیجی جائے گی۔
جون 2022 میں بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بولی وڈ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
تاہم سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھی کم از کم تین دیگر بھارتی اداکاروں نے خودکشی کی تھی۔
جون 2022 میں معروف تامل اداکارہ 26 سالہ شراونی کونڈاپلی نے مبینہ طور پر جنسی ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نے 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی۔
اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نہانے کے لیے اندر گئیں اور کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نہیں آئیں، تو انہوں نے واش روم کا دروازہ کھولا تو انہیں مردہ پایا گیا۔
پولیس نے اداکارہ کی موت کی تصدیق بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا اور اداکارہ پر تشدد کے نشانات بھی نہیں پائے گئے۔
شرراونی کونڈاپلی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے جنسی ہراساں اور بلیک میل کیے جانے کی وجہ سےخودکشی کی تھی ۔
اداکارہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ شراونی کونڈاپلی کو ان کا سابق بوائے فرینڈ دھمکیاں دے رہا تھا اور بلیک میل کررہا تھا۔
اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کے بھائی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شراونی کونڈاپلی کو ان کے بوائے فرینڈ نے کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
’کہانی گھر گھر کی، یہ رشتے ہیں پیار کے اور اس پیار کو کیا نام دوں‘ جیسے مقبول بھارتی ڈراموں میں کام کرنے والے 44 سالہ اداکار سمیر شرما گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سمیر شرما کی لاش ممبئی سے ان کی رہائش سے ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی لاش کو ان کی سوسائٹی کے چوکیدار نے دیکھنے کے بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی۔